خصوصی افراد اور خواتین کو ہنر مندبنانے پر توجہ دینا ہو گی، صدر مملکت

7  دسمبر‬‮  2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

آج ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے باہنر افراد کی تعداد بڑھانا ہوگی،  اور اس کیلئے نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خصوصی افراد اور خواتین کو ہنر مند بنانے پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد ملکی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں، خواتین اور خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے ہنر مند بنانا ہوگا۔ باہنر افرادی قوت تیار کرنے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ روابط ضروری ہیں ۔ نوجوانوں کو باہنر بنانے سے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

بریفنگ میں چیئرمین نیوٹک ، سید جاوید حسن ، اور ٹیوٹا کے صوبائی سربراہان سمیت دیگر کمپنیوں کے آفیشلز نے شرکت کی، اور  صدر مملکت کو نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved