اسلام کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

7  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دین کا نام لے کر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

آج اسلام آباد میں سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن میجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز اور آنجہانی پریانتھا کمارا کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے، اور فیصلہ کر بیٹھا ہے ،  کہ ہم نے اب  سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات نہیں ہونے دینے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کافر کہنے کا ہمیں کوئی حق نہیں، یہ فیصلہ ہم نہیں کرسکتے، یہاں لوگوں پر توہین کے الزامات لگا کر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، نہ اسے وکیل ملتا ہے نہ کوئی جج  اس کیس کا فیصلہ کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  آئندہ کسی نے دین کا نام لے کر یا نبی ﷺ کا نام لے کر کسی پر ظلم کیا تو اسے نہیں چھوڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کے خاندان کیلئے جمع کیا ہے، جو انہیں دیا جائے گا، اور پریانتھا کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ  بھی دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved