ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

7  دسمبر‬‮  2021

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ایران نواز حوثی ملیشیاء نے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے، جسے فضاء میں ہی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ ایران نواز حوثی ملیشیاء کی جانب سے یہ حملہ پیر کی شام کو کیا گیا، جسے سعودی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فضاء میں ہی ناکارہ بنا دیا، بیان کے تباہ شدہ میزائل کی باقیات رہائشی علاقوں بعض رہائشی علاقوں پر گریں لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب فوجی اتحاد کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے  میں رہتے ہوئے آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیاء نے سول تنصیبات اور عام شہریوں کو منظم اور دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، جو بنیادی انسانی اصولوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اور امریکہ کی مذمت

ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل حملہ  قابل مذمت ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کیلئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں سفارتی حل کی پیش رفت کی راہ میں بڑی  رکاوٹ ہے،  ریاض پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اورسعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved