بحرین کے کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیت اللہ الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم اور کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ آرمی چیف نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ سائنسز کی تعمیر کو بھی سراہا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے افغانستان میں استحکام اور قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔