میں چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو جس سے ملک کا نام خراب ہو، ملک عدنان

7  دسمبر‬‮  2021

ملک عدنان نے کہا ہے کہ میری کوشش تھی کہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوجائے جس سے ملک کا نام خراب ہو۔

آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے بعد ملک عدنان کے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ اس دن میرا یہی جذبہ تھا، یہی کوشش تھی  کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، میں چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے جس سے ملک کا نام خراب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  شاید یہ قتل اب قوم کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو، اور یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ کو بدل کر رکھ دے، کیونکہ سوچ بدلے گی تو آنے والی نسلوں کی بہتر پرورش ہو سکے گی۔

اس قبل انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اور آنجہانی پریانتھا کمارا کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس  میں انہیں وزیراعظم نے تعریفی سند پیش کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک عدنان نے جس طرح جان بچانے کی کوشش کی اس پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کی بہادری اور جوانمری پر ان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا ہے، جو انہیں 23 مارچ 2021ء کی تقریب میں دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved