متحدہ عرب امارات کی حکومت تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں مختصر ترین کاروباری ہفتے کا نفاذ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام نے جمعے کی آدھی چھٹی ( ہاف ڈے) جبکہ ہفتے اور اتوار کی مکمل تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے اعلان کردہ نئے شیڈول کے مطابق ہفتہ وار چھٹیوں کا آغاز جمعے کی نماز سے ہو گا ، اوراختتام اتوار کو ہو گا۔ اب اماراتی حکومت کے بھی پہلے کاروباری دن کا آغاز مغربی اور دیگر ممالک کی طرح سوموار کو ہوا کرے گا۔
اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں جمعے کی مکمل تعطیل ختم کرکے ہفتے اور اتوار کی تعطیلات کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا کاروباری ہفتہ اب دنیا کا مختصر ترین کاروباری ہفتہ ہے۔
اماراتی حکومت کے نئے شیڈول کا نفاذ یکم جنوری 2022ء سے ہو گا۔