عرب اتحاد کے یمن میں بڑے فضائی حملے، ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 280 جنگجو ہلاک

7  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہر مآرب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں، جن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے 280 ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے شاملی صوبہ مارب میں حوثی ملیشیاء کے ٹھکانوں پر 47 حملے کئے گئے، جن میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپ کے 280 سے زائد جنگجو  ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد کے مطابق ان حملوں میں حوثیوں کے زیراستعمال 34 فوجی گاڑیاں مکمل تباہ کر دی گئی ہیں، اور ان کے اسلحوں کے بھی متعدد ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ان کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کی حالیہ کاروائیوں میں یہ سب سے بڑی کاروائی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزحوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا، جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا تھا۔ جس پر عرب فوجی اتحاد کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا  کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے  میں رہتے ہوئے آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved