امریکی سینیٹ میں افغانستان کے متعلق بل پیش کر دیا گیا، پاکستان بھی نشانے پر

29  ستمبر‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی): افغانستان کی صورتحال اور مستقبل کے متعلق امریکی سینیٹ میں بل پیش کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق 22 ری پبلکن سینیٹرز کی طرف سے پیش کئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشاندہی کی جائے۔طالبان نے دوحہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں، بل پاس ہونے کے تین ماہ میں افغانستان پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بل میں افغانستان پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز کے ساتھ کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان پر پابندیاں لگائی جائیں اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved