الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے دورہ پشاور کا نوٹس

8  دسمبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے آج دورہ پشاور کا نوٹس لے لیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر پشاور سے جاری  خط میں کہا گیا کہ 8 دسمبر 2021ء  کے روزنامہ ڈان کی خبر سے معلوم ہوا  ہے کہ  آپ آج پاکستان کارڈ کے اجرا کیلئے پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔ آپ کی توجہ الیکشن کمیشن کی 4 نومبر کو جاری  کی گئی ہدایات کی جانب مبذول کرائی جارہی ہے جس میں انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی لوکل کونسل کے علاقے کا دورہ کرنے یا کسی اسکیم کا اعلان کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا  شیڈول جاری ہونے کے بعد صدر، وزیراعظم، گورنر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، کسی بھی  اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم کے مشیران ، وفاقی اور صوبائی وزرا،  وزیر اعلیٰ یا کوئی سرکاری عہدیدار کسی ترقیاتی اسکیم کے اعلان کیلئے کسی لوکل کونسل کے علاقے کا دورہ نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کی مہم چلائے گا۔اگر  کوئی عہدیدار اس ضلعے کا رہائشی ہو جہاں انتخاب ہورہا ہو تو وہ صرف دورہ کرسکتا ہے لیکن اسے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ لہٰذا آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں۔

خط میں خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں  آپ کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017ء  کی دفعہ 233-234 کے تحت قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved