مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر نے اپنی دوسری شادی کے متعلق کہا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے، جسے پہلی بیوی لاتیں مارتی ہو، یا تنگ کرتی ہو، ہمارے گھر میں سکون ہے۔
آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کی شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے، صرف قریبی رشتےدار ہی شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ شادی پر ون ڈش رکھیں گے۔
مریم بہترین لیڈر ہے
کیپٹن صفدر نے بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے گانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گایا کرتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں ہے، لیڈر گانا بھی گاتا ہےاور ترانے بھی پڑھتا ہے، لیڈر گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچواتاہے۔
ووٹ کو عزت دو، بیٹے کی شادی میں بھی چلے گا
کیپٹن صفدر کا گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ بیٹے کی شادی پر خود بھی گانا بھی گاؤں گا، اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہوا ہے وہ بھی کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ میں 4 سال سے آئین پاکستان کی بات کر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو، یہ گانا میرےبیٹے کی شادی میں بھی چلےگا۔
بلاول نے نہ بھی بلایا تو اس کی شادی پر جاؤں گا
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول اگر شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے ، تب بھی اس کی شادی پر جاؤں گا، کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔
ہمارے پاس وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات پر جواب دیں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،۔ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں۔