بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ، بپن راوت سوار تھے

8  دسمبر‬‮  2021

بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور ان کی فیملی سمیت 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ تین شدید زخمیوں کو ضلع نلگرس میں ولنگٹن کنٹونمنٹ کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بپن راوت، اہلیہ اور انکی فیملی کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹس، سیکیورٹی کمانڈوز سمیت دیگر دفاعی حکام سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حادثے کی  تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اور متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved