ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، یااس پر حملہ کیاگیا، کیا بپن راوت کی موت چھپائی جارہی ہے، کڑیاں ملنے لگیں

8  دسمبر‬‮  2021

بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت، ان کے اہل خانہ، دفاعی حکام اورسیکیورٹی کمانڈوز سمیت 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ تین شدید زخمیوں کو ضلع نلگرس میں ولنگٹن کنٹونمنٹ کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

بپن راوت کے متعلق تفصیلات کیوں چھپائی جارہی ہیں؟

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا، اس ریاست میں بھارتی حکمرانوں پر حملوں کی تاریخ اورحساسیت ایسی ہے کہ بپن راوت کی ہلاکت کی فوراً تصدیق کرنا بھارتی حکومت کیلئے مزید کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق بپن راوت کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے، اور وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی موت بھی تامل ناڈو میں بم دھماکے سے ہوئی، جسے چھپایا گیا

سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو بھی 21 مئی 1991ء ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا، خلیجی جریدے کی نامہ نگار نینا گوپال جو اس حادثے کی عینی شاہد تھیں، انہوں نے بتایا کہ وہ  اس وقت راجیو گاندھی  سے بمشکل 10 گز کی دوری پر ان کے معاون سے بات کر رہی تھیں،  کہ ایک لڑکی پھولوں کا ہار لے کر راجیو گاندھی کی جانب بڑھی، جیسے ہی وہ ہار انہیں پہنانے لگی، عین اسی وقت ایک زوردار دھماکہ  ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمتی سے بچ گئی، لیکن میرے آگے کھڑے تمام لوگ اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ نیناگوپال کا کہنا تھا کہ جب دھواں ہٹا تو میں دیکھا کہ  راجیو گاندھی  کا سر پھٹ چکا تھا اور اس میں سے ان کا دماغ  نکل کر ان کے سیکیورٹی گارڈ پی کے گپتا کے پیروں میں پڑا ہوا تھا ، اور وہ خود اپنی آخری سانسیں لے رہے تھے، یعنی کہ ان کی موت واقع ہو چکی تھی، لیکن راجیو گاندھی کی موت کی خبر کو گھنٹوں چھپا کر رکھا گیا، اور تحقیقات کے بعد  یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ شدت پسند تنظیم ایل ٹی ٹی ای (لبریشن ٹائیگر آف تامل ایلام) اس کی ذمہ دار ہے، جو کہ تامل ناڈو کا علیحدگی پسند گروپ ہے۔

بعد ازاں یہ حقائق سامنے آئے کہ سونیا گاندھی راجیو گاندھی کو وزیراعظم بننے سے منع کر رہی تھیں، اور انہیں کہہ رہی تھیں گہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو انہیں مروا دیا جائے گا، اس لئے بہتر ہے کہ وزیراعظم کیلئے اپنا نام نامزد نہ ہونے دیں۔

سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی موت کو بھی چھپایا گیا

سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا  گاندھی سکھوں نے آپریشن بلیو سٹار کا بدلہ لینے کیلئے قتل کیا تھا، اندرا گاندھی  کے قتل کی منصوبہ بندی میں ان کے اپنے سیکیورٹی گارڈز تک شامل تھے۔ 31 اکتوبر 1984ء کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ سے سرکاری دفتر کو روانہ ہونے لگیں تو ان کے 2 سکھ سیکیورٹی گارڈ بینت سنگھ اور ستونت سنغ نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بینت سنگھ نے پہلے پستول سے ان پر فائر کیا، پھر بعد میں ستونت سنگھ نے مشین گن کے ساتھ ان کا جسم گولیوں سے چھلنی کر دیا، اور وہاں نعرہ لگایا کہ ہم نے جو کرنا تھا وہ کر دیا، اب حکومت ہمارے ساتھ جو مرضی کرے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کی سکھ محافظوں نے  فائرنگ کے بعد ان کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی تھی، تب وہاں سے ہٹے تھے، لیکن اس کے باوجود صبح 9 بجے ہونے والے قتل کو شام 6 جبے تک خفیہ رکھا گیا، کیونکہ ان کی ہلاکت خالصتان کے حامی سکھوں نے کی تھی۔

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات کیوں چھپائی جا رہی ہیں

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں علیحدگی کی تحریک زوروں پر ہے، مختلف اضلاع باقاعدہ فوجی چھاؤنیوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ آئے روز سیکیورٹی فورسز کی ماؤ باغیوں اور دیگر علیحدگی پسند گروپوں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں، لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق  2 روز قبل ناگالینڈ میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج پر بڑا حملہ کیا، جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 علیحدگی پسند جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی فوج کی اپنے ہی شہریوں پر فائرنگ کو ملک کے ہر طبقے کی جانب سےتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کے حادثے کے بعد یہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ سب کچھ  باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا ہے، اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے حادثے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، اور بھارتی فورسز نے جائے حادثہ کو مکمل طور پر سیل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved