بھارت کے سابق آرمی چیف اور حاضر چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت آج تامل ناڈو میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے تصدیق کر دی۔
RIP General Bipin Rawat!
— Lt Gen H S Panag(R) (@rwac48) December 8, 2021
بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپن راوت کی اہلیہ بھی حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح بھارتی ریاست تامل ناڈو کی فضائی حدود میں بپن راوت کے فوجی ہیلی کاپٹر کوحادثہ پیش آیا تھا، جس میں بپن راوت کی اہلیہ اور انکی فیملی کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹس، سیکیورٹی کمانڈوز اور دفاعی حکام سمیت 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں بپن راوت سمیت 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔
اس قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بپن راوت زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں، اور ان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے۔