عسکری قیادت کا بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پراظہار افسوس

8  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی جانب سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 14 میں سے 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved