کورکمانڈر کانفرنس میں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے عزم کا اعادہ

8  دسمبر‬‮  2021

آج کورکمانڈر کانفرنس میں عسکری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کورکمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں  خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کور کمانڈرز نے سانحہ سیالکوٹ  کی مذمت کی،  اور ملک سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے کہا کہ تشدد پسندانہ اور دہشتگردانہ عناصرکیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزنے ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved