عرب فوجی اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کاروائیاں، ڈرون طیارہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ

8  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو  ٹریک کرنے کے بعد اسے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح مغربی سرحد کی جانب سے بھی ایک فضائی ہدف کی نشاندہی ہوئی، جسے تباہ کر دیا۔

دوسری جانب عرب اتحاد نے یمنی صوبے مارب میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے  حوثی باغیوں کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے عام شہریوں پر حملے جاری ہیں، جبکہ عرب اتحاد کے حملوں میں عام شہریوں اور شہری املاک کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ بڑی کاروائیاں حوثی باغیوں کی حکومتی تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں کے دفاع میں کی گئی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا، جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنا دیا تھا، سعودی حکام کے مطابق میزائل کے چند ٹکڑے شہری آبادی پر گرے تھے، تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی واضح رہے کہ عرب اتحاد کی رواں ہفتے فوجی کاروائیوں میں 400 سے زائد حوثی باغی اور ایران نواز ملیشیاء کے جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved