چین کا وار، ایپل بحران کا شکار، آئی فون کی پروڈکشن روک دی

9  دسمبر‬‮  2021

امریکی کمپنی ایپل، آئی فون کی پروڈکشن روکنے پر مجبور ہو گئی ہے، جس کی وجہ چپس کا بحران بتایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نےایپل کو آئی فون میں استعمال ہونے والی چپس کی سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث ایپل کو کئی روز تک پروڈکشن کو روکنا پڑا۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے چپس فراہم نہ کرنے کی وجہ چین میں توانائی کا بحران بتایا گیا ہے، جس کے باعث چین میں پروڈکشن اور ایپل کمپنی کو چپس کی سپلائی  کا عمل متاثرہوا۔

ایپل نے چپس کی قلت کے باعث اکتوبر 2021ء میں  آئی فون 13 کی پروڈکشن میں کمی  کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ  نومبر 2021ء  میں بھی  آئی فون 13 کی پروڈکشن کیلئے آئی پیڈ کی تیاری کو روکا گیا، لیکن اس کے باوجود چپس کے بحران کے باعث  مجموعی پروڈکشن کو روکنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے 2021ء  میں آئی فون 13 کے ساڑھے 9 کروڑ یونٹس کا ہدف طے کیا تھا مگر دسمبر 2021ء کے آغاز میں اس کی پروڈکشن کو  ساڑھے 8 کروڑ تک محدود کردیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  ستمبر اور اکتوبر میں آئی فون 13 کی پروڈکشن ابتدائی ہدف سے 20 فیصد کم رہی، جبکہ  دوسری جانب پرانے آئی فونز کی پروڈکشن میں 25 فیصد کمی آئی۔ اب بھی حالیہ قلت کے باعث آئی فون پرانے ماڈلز کی پروڈکشن کو روکنے پر مجبور ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved