ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد زخمی حالت میں بپن راوت نے مقامی افراد سے کیا گفتگو کی تھی؟

9  دسمبر‬‮  2021

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے جنرل بپن راوت نے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد زخمی حالت میں مقامی افراد سے گفتگو کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے ایک عینی شاہد شیو کمار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے جارہا تھا کہ اس نے فوجی ہیلی کاپٹر کو آگ میں لپٹے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا۔ شیو کمار کا کہنا تھا کہ یہ دیکھتے ہی میں اور دیگر افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور جہاز کا ملبہ اور زخمیوں کو نکالنے کی کوششوں میں لگ گئے۔

شیو کمار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے تین لاشیں گرتے ہوئے دیکھیں،  جبکہ ایک آدمی زندہ تھا اور اس نے ہم سے پانی مانگا تھا۔ عینی  شاہد نے کہا کہ جس نے ہم سے پانی مانگا تھا وہ جنرل بپن راوت تھے۔

شیو کمار کا کہنا تھا کہ یہ سنب کچھ اتنا خوفناک تھا کہ میں ساری رات سو نہیں سکا۔

یاد رہے کہ جنرل بپن راوت کے آرمی ہیلی کاپٹر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اس وقت حادثہ پیش آیا تھا، جب وہ میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ حادثے میں سوار 14 افراد میں سے بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved