عدالتوں کو شہبازشریف کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہئیں، فواد چوہدری

29  ستمبر‬‮  2021

آج اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومتی موقف کو ایک بار پھر دہرایا کہ شریف خاندان پر برطانوی ایجنسی کی تحقیقات حکومت کے کہنے پر نہیں ہوئیں اور نہ ہی شہباز شریف تحقیقات میں شامل تھے۔2 سال تک جاری رہنے والی یہ تحقیقات ذوالفقار احمد کے  بینک اکاؤنٹس  میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر ہوئیں  جو کہ ان کا فرنٹ مین ہے، ور یہ تحقیقات برطانوی ایجنسی نے اپنی اطلاعات پر خود کی تھیں۔ تحقیقات کے دوران انہوں نے ہماری حکومت کے ایسٹ ریکوری یونٹ سے بھی مدد طلب کی تھی۔

شریف خاندان ڈالر ملک سے باہر لے گیا جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی

شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے، حکومت پریشان ہے کہ ڈالر کدھر گیا، ایک لمبی فہرست ہے جن کے پاس یہ رقم موصول ہوئی، یہ سب بینک کی ٹرانزیکشنز ہیں جو ریکارڈ پر ہیں، سات ارب 32 کروڑ کا نیب ریفرنس بھی موجود ہے۔نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں19 لاکھ ڈالرز کی 26 جعلی ٹی ٹیز آئیں،  حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کی  23 جعلی ٹی ٹیز آئیں، اس کےعلاوہ انہیں 29 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوئے، سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی  127 جعلی ٹی ٹیز آئیں۔

نیب کے سلیم شہزاد وائٹ کالر کرائم کے کورس کیلئے لندن گئے

آج شہبازشریف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نیب کے سلیم شہزاد این سی اے حکام سے ملاقات کرتے رہے اور انہیں تحقیقات میں معاونت کی یقین دہانی کراتے رہے۔ اس کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد ایک وائٹ کال کرائم کا تربیتی کورس کیلئے برطانوی حکومت کی دعوت پر لندن گئے تھےاور وہ اکیلے نہیں ان کے ساتھ ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے افسران بھی گئے تھے۔

شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے مقدمات روزانہ کی بناید پر نہیں چل رہے

اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ ملک میں ان کے خلاف مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے، عدالتوں کو ان کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہئیں تاکہ  انہیں سزائیں ہوسکیں، ہماری عدالتوں اور اداروں کیلئے اضروری ہے کہ اپنا اعتماد عوام میں بحال رکھیں۔

مریم نواز کو ایک گھنٹے کا موقع دیں تو باہر بھاگ جائیں گی

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ باہر بھاگ گئے اور واپس صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے آئے،مریم نواز کو ایک گھنٹے کیلئے ہم باہرجانے کی اجازت دےدیں تو یہ بھی فوری طور پر باہر بھاگ جائیں گی۔

شوکت ترین صاحب کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے

 وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ حکومت نے شوکت ترین صاحب کو سینیٹر  بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے متعلق  وزارت قانون اور پارلیمانی امور مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved