علی زیدی کا برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے پر تلاشی دینے سے انکار، برطانوی حکام کی معذرت

9  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے دورہ برطانیہ کے دوران پارلیمنٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی برطانوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کیلئے آج  ہاؤس آف کامن پہنچے تو سیکیورٹی حکام کی جانب سے تلاشی دینے کو کہا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں انفرادی حیثیت سے نہیں آیا، پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ جب برطانوی پارلیمنٹیرینز ہمارے وطن  آتے ہیں تو ان کے پارلیمانی دوروں پر ان کی تلاشی نہیں لی جاتی۔

علی زیدی نے سیکیورٹی آفگیسرز کو تلاشی دینے سے انکار کر تے ہوئے دورہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیکیورٹی حکام نے اعلیٰ سطحی رابطے کے بعد علی زیدی سے تلاشی طلب کرنے پرمعذرت کی۔

انتظامیہ کی معذرت کے بعد علی زیدی کو سرکاری پروٹوکول کے تحت پارلیمنٹ میں سرکاری مہمانوں کیلئے مختص دروازے سےاندر لایاگیا۔ پارلیمنٹ آمد کے بعد وفاقی وزیر نے برطانوی پارلیمنٹیرینزسے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات اور پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی  کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved