متنازع ویڈیو کے باوجود محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے، مریم نواز

29  ستمبر‬‮  2021

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ زبیر صاحب کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے ان کے پاس ثبوت بھی ہیں، مجھے انہوں نے اس بارے میں آگاہ بھی کیا تھا، لیکن کسی کی ذاتی ویڈیو کا سامنے آنامناسب نہیں، اس ویڈیو کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ  ویڈیو سامنے آنے کے بعد محمد زبیر کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا تو ایسی بات نہیں ہے، وہ اب بھی میرے اور نواز شریف کے ترجمان رہیں گے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ میں اور نواز شریف سیاست کیلئے کافی ہیں، جنہیں لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑیں۔

خواہش ہے نواز شریف دسمبر سے پہلے وطن واپس آ جائیں

پارٹی کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی واپسی کے متعلق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ دسمبر سے پہلے وطن واپس آ جائیں۔

چیئرمین نیب کا فیصلہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے

موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع یا دوبارہ تقرری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے، اگر توسیع کی گئی تو پارٹی کی سطح پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved