قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق صدر پاکستان کے نوازشریف کے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے۔
انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
Zardari Sahib’s statement about Mian Nawaz Sharif is unfortunate. Mian Sahib’s unwavering commitment to Pakistan has always been unquestionable. Zardari sb. knows the conditions in which MNS had to go abroad. We should refrain from such remarks & work for greater good of country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 9, 2021
یاد رہے کہ دو روز قبل آصف علی زرداری کا لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ کہ میاں صاحب نے گلی محلے کی صاحب سے حلقہ بندیاں کی ہوئی ہیں، ہم انہیں تبدیل کریں، ان کا مقابلہ کریں گے، یہ میرے دھرتی کے دشمن ہیں، جو پاکستان میں مرنا ہی نہیں چاہتا، انہیں یہاں کے مسائل سے کیا لگے؟