سخت ترین پابندیوں کی تقریب میں، کترینہ کیف اور وکی کوشال نے شادی کر لی

9  دسمبر‬‮  2021

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے راجستھان کے نجی پیلس میں شادی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی اور کترینہ نے آج سہہ پہرشادی کے سات پھیروں کی رسم مکمل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات راجستھان کے  سکس سینز ریزورٹ میں 7 دسمبر سے جاری تھیں، جن میں  100 سے 120 شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق ہونے کے باعث دونوں نے 5 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں میرج ایکٹ 1954ء  کے تحت ہی  شادی کی تھی، جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وکی کوشال ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ کترینہ کیف مسلمان ہیں، دونوں نے کورٹ میرج کرنے کے بعدآج یعنی  9 دسمبر  2021ء کوکو ہندو رسومات کے تحت شادی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی گئی، جس کیلئے ہوٹل انتظامیہ کو مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کرنے کو پابند کیا گیا تھا۔

شادی میں شرکت کیلئے نو موبائل فون پالیسی لاگو کی گئی تھی، جبکہ مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved