عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، پاکستان میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

9  دسمبر‬‮  2021

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کمی ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت کل کی سطح پر برقرار رہی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا، اور سونے کی قیمت کل کی سطح یعنی ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 2 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کے پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر اثرات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved