شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

22  ستمبر‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو مبینہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔ شیخ رشید کے مطابق نامعلوم افراد انہیں قتل کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دیتے رہے۔

شیخ رشید کی درخواست پر تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی کی دفعہ 306 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دھمکی آمیز فون کالز سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved