وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

10  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں،کراچی میں پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے اور گورنر ہاؤس میں تاجروں سے ملاقات کریں گے۔رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔گرین لائن بس منصوبے کا تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔


گرین بسیں کا میعار
کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان نے گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے کی کوشش کی جنہیں رینجرز کے اہلکاروں نے روکا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved