ٹرانسجینڈر بل کا غلط استعمال ہو رہا ہے، جو شریعت اور انسانیت کے منافی ہے، سراج الحق

23  ستمبر‬‮  2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرانسجینڈر بل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا  ،  ان کا کہنا تھا اس بل کا غلط استعمال ہو رہا ہے، جو شریعت اور انسانیت کے منافی ہے ۔
تٖفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ  لاہورمیں سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرانسجینڈر بل کا کہنا تھا میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بنا صنف کی تبدیلی ڈکلئیر کرنا غلط ہے، پی ڈی ایم حکومت ،پی ٹی  آئی کے بعد ناکام ترین حکومت ہے، دونوں ایک در کے ملنگ اور لاڈلے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی و وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، لوگ بنا چھت اور بھوک سے مر رہے ہیں، اورحکومت باہر کی امداد کی منتظر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved