دفاع وطن کے لیے جان قربان کر کے نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے سوار محمد حسین شہید کا آج 50واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
1971 کی جنگ کے ہیرو سوار محمد حسین شہید کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، پاک فوج کےعظیم سپوت کو جرات وبہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پرنشان حیدرعطا کیا گیا، وہ پہلے سپاہی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، یہ اب تک پاک فوج کے 10 شہداء کو مل چکا ہے جنہوں نے وطن کی خاطر بہادری کی تاریخ رقم کی، ان میں ایک نام سپاہی سوار محمد حسین شہید کا بھی ہے جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواں مردی سے مقابلہ کیا اور شہادت کا عظیم مقام ان کے حصے میں آیا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 1971میں سوار محمدحسین شہید نےدشمن کوبھاری نقصان پہنچایا اور 16بھارتی ٹینکوں کوتباہ کیا،سوار محمدحسین شہید نےثابت کیا تھا کہ جرات کی کوئی حدنہیں۔
Tribute to Sowar Muhammad Hussain Shaheed, Nishan – e – Haider, on 50th Martyrdom anniversary for his supreme sacrifice in Zafarwal- Shakargarh Sector, 1971. His fearless actions inflicted heavy losses on enemy destroying 16 Indian Tanks thus proving that courage knows no bounds
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2021
یاد رہے کہ سوار محمد حسین شہید 17 جون 1949ء کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے،3 ستمبر1966 ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی،.1971 کے پاک بھارت معرکے میں بطور ڈرائیور اگلے مورچوں پر ڈٹی فوج کو گولہ بارود پہنچاتے رہے۔