وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کراچی میں گرین لائن کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ انتظار ختم ہوا، آج وزیراعظم گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل وفاقی حکومت کے 5 بڑے منصوبوں میں سے پہلا آج ڈیلیور کیا جا رہا ہے، مزید منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، جو وعدہ کیا ہم پورا کر رہے ہیں۔
The wait is over. Inauguration of greenline by PMIK today. First of the 5 big federal govt projects included in karachi transformation plan being delivered. Great progress on all others. WE PROMISED… WE ARE DELIVERING #GreenLineForKarachi
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 10, 2021
دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے، وزیراعظم آج جدید سفری سہولت کیلئے گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو 11 بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، گرین لائن بسز وفاق نے منگوائی اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے، حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورنج لائن ٹریک نہیں بناسکی، شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس ) منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔