وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا

10  دسمبر‬‮  2021

وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بس کا ٹکٹ بھی لیا اور بس میں سوار ہوئے اور اس کا معائنہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے، گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

 شہریوں کیلئے منصوبے کا باقاعدہ آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔ 15 دن ٹیسٹ رن جاری رہیں گے۔ گرین لائن کا کرایہ 15 روپے سے 55 روپے تک ہوگا۔ 25 دسمبر سے کمرشل آپریشنز بھی محدود اسٹیشنز پر شروع کیے جائیں گے۔ 11 جنوری تک 22 اسٹیشنز پر بسیں دوڑیں گی۔ مسافر موبائل ایپلیکیشن، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے بھی ٹکٹ لے سکیں گے۔ کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved