یہ صرف سندھ کا نام لیتے،عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں، اسدعمر

10  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں عوام کے پیسوں سے سرے محل،لندن فلیٹس نہیں بنائے جارہے، عوام کا پیسہ عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں گورنرسندھ نےاہم کرداراداکیا ، کے سی آرمنصوبے کا کام شروع ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ وعدے نہیں ڈلیورکرتے ہیں ، یہ صرف سندھ کانام لیتے،عمران خان سندھ کیلئےکام کرتےہیں ، کراچی کے بڑے نالوں پرقبضے کیے گئے ، کےفورمنصوبے کی حتمی منظوری ایک ماہ میں ہوجائےگی ، 2023میں کےفورمنصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

اسد عمر  نے کہا کل ایک مزاحیہ خاکہ چل رہا تھا،ایک صاحب افتتاح کرنے آگئے تھے، اگلے تین ماہ میں حیدرآباد سکھرموٹروے کا افتتاح ہوگا جبکہ گجر،اورنگی نالوں پرپچاس فیصد کام ہوچکا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ وفاق کے پانچوں منصوبوں پرٹھوس پیشرفت ہورہی ہے،خدا کے واسطے کراچی کے شہریوں کواس کا حق دینے دیں،کالج میں تھا تب سے کراچی سرکلرریلوے کی باتیں سن رہے تھے اور کراچی سرکلرریلوے پرگراؤنڈ میں کام شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول آپ کے ناناذوالفقار علی بھٹو سے لیکرآج تک پی پی والے حکومت کررہے ہیں ،آپ لوگوں کواورکتنی دفعہ اقتدارچاہیے، سندھ کا نام تو لیتے ہو لیکن کام عمران خان کی حکومت کرتی ہے ،پیپلزپارٹی6دفعہ حکومت ملنے کے بعد ایک میل سندھ میں موٹروے نہیں بناسکی،مرادعلی شاہ ویکسین توخرید نہیں سکے ایک بس ہی خرید لیتے جبکہ مسلم لیگ نے تین دفعہ حکومت ملنے کے باوجود کراچی کواس کا حق نہیں دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved