وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج غریب کو اس کا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے کیوں کہ میاں مفرور نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔انہوں نے کہا کہ نااہل بڑے میاں کا ہر منصوبہ کرپشن کی اندوہناک داستان ہے اور ہر منصوبہ عوام کو مزید مقروض کرنے کا باعث بنا۔ کرپشن انڈیکس میں پاکستان کرپٹ خاندانوں ہی کی بدولت پہنچا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ احساس پروگرام پر جھوٹا پروپیگینڈا شرمناک حرکت ہے ، ماضی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اعلیٰ افسران اور سیاسی کارکنان مستفید ہوتے رہے ، آج غریب کو اسکا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہکامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں۔ پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ، پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پر بہترکارکردگی دکھائی ، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے باہر نکالنا ہے ، ہمارےاخراجات بہت زیادہ جبکہ آمدن کم ہے ، 25 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا چکے ہیں ، 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے۔
اسٹارٹ اپ کو پروموٹ کرنے کے لئے کراچی،اسلام آباد میں انکیوبیٹرسینٹر کام کر رہے ہیں ، جلد فیصل آباد میں بھی انکیوبیٹر سینٹر بنانے جا رہے ہیں ، کورونا سے دنیا بھر میں معاملات زندگی بدل گئے ، ہم نےملک میں ماسک بنانا شروع کر دیے ، ماسک اور پی پی کٹس باہر برآمد کرنا شروع کر دیں۔