پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاریخ رقم کردی

10  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نے پہلی بار ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا۔

تاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے ۔طلحہ نے 67 کلو گرام کیٹیگری کے اسینچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرکانسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا ۔ایونٹ میں روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بد قسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved