آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

10  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔آرمی چیف نے سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved