پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، ویسٹ انڈیز کوچ

10  دسمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو ہچکچاہٹ نہیں تھی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فل سمنز نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان آچکا ہوں، یہاں آکر ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔فل سمنز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور اچھی رہے گی، تمام تر توجہ صرف کرکٹ پر ہے، پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی شاندار ہے، ون ڈے سیریز میں پاکستان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

فل سمنز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں اور ان کا شمار دنیا کے پائے کے فاسٹ بولرز میں ہو رہا ہے، ہم نے شاہین آفریدی کے خلاف حکمت عملی بنالی ہے، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ابتدائی جوڑی سے بھی نبٹنے  کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں وہ شاہین کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں، پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج کی مانند ہے، ہم اپنی ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے کھلاڑیوں کا اس پریشر میں امتحان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved