نائیجیریا میں مسلح افراد کامسجد پر حملہ، 16 نمازی شہید

10  دسمبر‬‮  2021

نائیجیریا میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید ہو گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔رپورٹس میں مقامی افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم نائیجیرین پولیس نے حملے میں 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائجر صوبہ کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ رپورٹس کے مطابق مسجد میں فائرنگ کا واقعہ بدھ کو پیش آیا جبکہ فائرنگ سے متعدد زخمی نمازی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved