پاکستان سیٹیزن پورٹل پر سب سے زیادہ شکایات کس صوبے سے موصول ہو رہی ہیں؟

10  دسمبر‬‮  2021

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات، اور ان کے ازالے کے متعلق وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب سے 22 لاکھ ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہری پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 77 ہزار شہری پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے۔

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کرائی گئیں، جن میں سے پاکستان سے 42 لاکھ اور اورسیز پاکستانیوں کے جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق موصول ہونے والی 44 لاکھ شکایات میں سے 40 لاکھ شکایات نمٹا دی گئی ہیں، اور پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد سے زائد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved