صرف سیاسی اختلافات کی بنیاد پر سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، وزیراعظم

10  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف سیاسی اختلافات کی بنیاد پر سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے علاقائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ وفاقی حکومت کے تمام سماجی و اقتصادی ترقی کی اسکیموں بشمول کامیاب پاکستان، احساس کارڈ، احساس راشن رعایت پروگرام، صحت کارڈ اور کسان کارڈ میں بھرپور حصہ لے۔

انہوں نے کہا کہ محض سیاسی وجوہات کی بنا پر صوبہ سندھ کے عوام کو وفاقی حکومت کی ترقیاتی سکیموں کے ثمرات سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، وفاقی حکومت کے تمام منصوبے عوامی فلاح کیلئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آزمائشی افتتاح کر دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved