عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابقاے این پی رہنما سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔غضنفر بلور اے این پی کے رہنما بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
خیال رہے کہ 5 دہائیوں سے اے این پی سے وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔
ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے، غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔ ان کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی رہنما غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اے این پی کی بڑی وکٹ گر گئی، بلور خاندان کے سیاسی وارث پی ٹی آئی میں شامل
11
دسمبر 2021