وزیر اعلیٰ پنجاب نے 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

11  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے بروقت رسپانس میں مدد ملے گی اور موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جنوبی ایشیا کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ایئر ایمبولینس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

ڈی جی ریسکیو سروسز پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایپلی کیشن کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved