میری ٹائم سیکورٹی کا کامیاب آپریشن، 13 ماہی گیروں کو بچا لیا

11  دسمبر‬‮  2021

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستان نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 13 ماہی گیروں کی زندگی بچا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی ٹیم معمول کے سمندری گشت پر تھی کہ اس دوران انہیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ماہی گیروں کی ایک کشتی کھلے سمندر میں کشتی کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے خراب کھڑی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ٹیم مدد کیلئے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر مصیبت زدہ عملے کو پہلے کھانا اور طبی امداد فراہم کی، پھر ان کی کشتی کو ریسکیو کر کے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

ماہی گیروں کی کشتی اپنے معمول کے کام پر نکلی تھی، جو سمندر میں کسی نامعلوم چیز سے ٹکرا کر خراب ہو گئی تھی، میری ٹائم سیکیورٹی کی بروقت کاروائی سے ماہی گیر جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved