سندھ اسمبلی میں نیا ترمیمی بلدیاتی بل کثرتِ رائے سے منظور

11  دسمبر‬‮  2021

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ترمیمی بل منظورکرلیا،بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رولنگ میں بلدیاتی بل متفقہ طورپرمنظورہونے کا اعلان کیا۔ بل پرگورنر سندھ نے اعتراض کیا تھا۔بلدیاتی ترمیمی بل کی مراحلہ وار منظوری کے دوران  اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکرکے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اوربل نامظورکے نعرے لگائے۔

اپوزیشن  ارکان بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شور کرتے رہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے نامنظور نامنظور کی نعرے لگائے گئے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران بلدیات ایکٹ میں ترمیم کا بل ایک بار پھر منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ بھی  کر گئے۔واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔ گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے تھے  کہ ڈی ایم سیز کےخاتمے سے کوآرڈی نیشن کا مسئلہ پیدا ہو گا ور دیہی علاقےشہری علاقوں کا حصہ نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم  سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی ترمیمی بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے ناقبل قبول قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved