نواز شریف کو سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی جعلی ڈوز بھی لگا دی گئی

4  اکتوبر‬‮  2021

نواز شریف کو لگائی گئی کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین کی انٹری 3 اکتوبر کو نارووال پبلک سکول کے ویکسی نیشن سینٹر سے کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن کے اندراج کے پہلے واقعے کی طرح یہ کیس بھی ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نوازشریف کے شناختی کارڈ پر سائینو ویک  کی پہلی ڈوز لگانے کی جعلی انٹری 22 ستمبر 2021ء کو لاہور خواجہ سعید ہسپتال میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں کی گئی۔ جس پر محکمہ صحت پنجاب اور ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کی نشاندہی کی تھی جن میں سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن کے اندراج پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے پر تشویش ہے، جس طرح نواز شریف کے نام پر کیا گیا ویکسی نیشن کا انندراج جعلی ہے اسی طرح یہ حکومت بھی جعلی ہے۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے خود پوری سازش کے تحت یہ اندراج اپنے بھرتی کئے ہوئے لوگوں سے کرایا، اپنے 2 ایم پی ایز کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی اور مریم نواز نے خود اس کے احکامات جاری کئے تاکہ پاکستان کے کورونا ڈیٹا بیس کے اعدادوشمار کو لیکر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved