وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے لیکن عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جو مین ین کے ساتھ کرو گا اس کیلئے بھی تیار رہیں۔
میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا شور مچانے والے خود چور، جو مرضی کر لیں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہوں، ناکامی کے بعد ان کے ساتھ جو ہوگا کیا یہ اس کے لیے تیار ہیں؟ نوازشریف مجرم نمبرون، جھوٹ بول کر ملک سے بھاگے، گیڈر کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، مجرم نمبر دو شہبازشریف کی اصلیت جاننی ہے تو مقصود چپڑاسی کو پکڑیں، آصف زرداری، نئی بیماری، سابق صدر کی لوٹ مار پر فلمیں بن چکی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کی عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا، ہم کیا آپ کے غلام ہیں جو آپ کہو گے ہم کریں۔
عمران خان نے اپنے خطاب فضل الرحمان کو مولانا کہنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان صرف پیسہ ہی نہیں بلیک میل بھی کرتا ہے، اسلام آباد میں دھرنے کیلئے یہ مدرسے کے بچے لے آیا، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے، ان کی وجہ سے پاکستان کے قرضے میں اضافہ ہوا، جو بھی پیسہ ہم ٹیکس میں اکٹھا کرتے ہیں ان کی قسطوں میں چلا جاتا ہے، جب آپ نے ملک کو مقروض کردیا تو پھر یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، یہ ہیں وہ لوگ جو مل کر میرے خلاف عدم اعتماد کررہے ہیں، چوروں کا ٹولہ قوم کو نقصان پہنچا رہا ہے، چوروں کے ٹولے کی وجہ سے ہم مقروض ہوگئے اور قوم غریب ہوگئی، جب تک قوم اچھے برے کی تمیز نہیں کرتی اوپر نہیں جاسکتی، ڈاکوؤں کے گلدستے کے خلاف میلسی کے عوام میرے ساتھ ہیں؟، یہ جو کر رہے ہیں وہ سب احتساب سے بچنےکیلئے ہے، جب تک مجھ میں خون ہے میں ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، یہ جوبھی کچھ کریں گے میں اس کےلیے تیار ہوں، عدم اعتماد کی تحریک جب ناکام ہوگی تب ڈاکوؤں کا گلدستہ تیار رہے۔