یپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ بدلہ لینے والے کام نہیں کرتے، انشا اللہ آج ووٹنگ ہوجائے گی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بات ہوسکتی ہے یا نہیں یہ تو شہباز شریف بتائیں گے، ہم شہبازشریف کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا جناب اسپیکر آپ توہین عدالت اور آئین شکنی کررہے ہو، عدالت کا حکم تھا کسی اور ایجنڈے کی طرف نہیں جاسکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت ایوان کی کارروائی چلانے کی ہدایت نہیں دے سکتی، پینل آف چیئر آج آپ نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی ہے۔ حکومت اکثریت کھوچکی، اسپیکرصاحب ووٹنگ کرائیں۔ ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے، بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے تو ان کی طرح دھرنا دھرنا کھیلتے، کوئی رکن ان کی طرف جائے تو ضمیر جاگ گیا، اصل سازش یہ ہے کہ عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ کرسی کیلئے اسپیکر کی قربانی دینا چاہتے ہیں، حکومتی بینچز پر جہاں دیکھو لوٹے ہی لوٹے ہیں۔
خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس مغرب کی نامز اور افطاری کیلئے وقفہ کیا گیا ہے ۔