سندھ ہائیکورٹ کا بغیراجازت چھاپہ مارنیوالے ایف آئی اےکے افسرپر مقدمےکا حکم

21  اپریل‬‮  2022

سندھ ہائی کورٹ نے بغیر  اجازت چھاپہ مارنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اےکے تفتیشی افسرپر مقدمےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جعلی سونا رکھوا کر نجی بینک  سے 55 کروڑ  روپے قرض لینےکے معاملے میں ایف آئی کے چھاپے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

مرکزی ملزمہ کی والدہ کے گھرپرچھاپہ مارنا ایف آئی اے کے تفتیشی افسرکو مہنگا پڑ گیا۔

دوران سماعت عدالت نے بغیر اجازت چھاپہ مارنے  والے تفتیشی افسر اسفندیار  پر مقدمے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو تفتیشی افسر کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ کیا ملک میں بادشاہت ہے کہ جو چاہوکرتے پھرو ؟ کیاملک میں عدالتیں بند ہوگئی ہیں؟ کام چھوڑ دیا ہے؟ کیا گھر میں دروازہ نہیں تھا جو دیوارپھلانگ کر گھر میں گھسنا پڑا ؟ کسی جوڈیشل مجسٹریٹ کو ساتھ لےگئے تھے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف تفتیش کا مطلب یہ نہیں کہ قانون توڑا جائے،کسی کےگھر میں بغیر اجازت گھسنا سراسر بدنیتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved