مردم شماری 2017:پاکستان کی آبادی 20 کروڑسے بڑھ گئی

16  جون‬‮  2021

96.47 فیصد مسلمان ، 2023 تک نئی مردم شماری کرانے کاحکومتی عزم
پاکستان کے شماریات بیورو نے مردم شماری 2017 کے حتمی نتائج جاری کردیئے جس کے مطابق ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے۔ یادرہے تین سال کی تاخیر کے بعد وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 2017 کی مردم شماری کی منظوری دی تھی جس میں وفاقی حکومت کے اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے اختلافی نوٹ پیش کیا گیا تھا۔ سندھ نے اس عمل کی مخالفت کی تھی ۔

سندھ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کسی بھی غلطی کے امکانات سے بچنے کے لئے اکتوبر میں اگلی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے 2023 تک نئی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار اورشہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار ہے۔

پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں کل آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار ،خیبر پختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 10 ہزاربلوچستان کی آبادی تقریبا ایک کروڑ 23 لاکھ 40 ہزارہے۔ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 90 ہزارجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ بتائی گئی ہے۔ملک میں96.47 فیصد آبادی مسلمان ہے،عیسائی1.27 فیصد،ہندو 1.73 فیصد ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved