وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا اورمتعدد نکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔اجلاس میں کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کے تازہ ترین اعدا د وشمار پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں آٹا چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں مہنگائی کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved