وینا ملک کا حکومت سے شو بز کیلئےڈریس کوڈ لاگو کرنے کا مطالبہ

16  ستمبر‬‮  2021

جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کو مکمل آزادی ہے، لیکن حکومت کو شوبز کیلئے ایک ڈریس کوڈ لاگو کرنا چاہیے اور فنکاروں کو اُن حدود کی پاسداری کرنی چاہیے۔ میں 13 سال کی عمر سے برقع پہن رہی ہیں اور اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو برقعے میں جاتی ہوں، اس کیلئے مجھ پر کسی کا  کوئی دباؤ نہیں بلکہ یہ سب میں اپنی مرضی سے کرتی ہوں کیونکہ برقع مجھے تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔ طالبان کی حکومت کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان طالبان کا ہی ہے  یہ انہی کی زمین ہے جس کیلئے انہوں اتنی طویل جنگ لڑی ہے۔

طالبان کی حمایت کے بعد پروگرام اینکر نے سوال کیا کہ طالبان نے تو فنکاروں پر پابندی لگا دی ہے ، موسیقی پر بھی پابندی ہے، شوبز کی سرگرمیاں صرف مخصوص ڈریس کوڈ کے ساتھ ہوسکیں ورنہ نہیں ہونگی، کیا آپ ان پابندیوں کے حق میں ہیں؟

جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہمدردی ان ملکوں کی انڈسٹریز سے ہونی چاہئے جہاں خواتین کو ایسے لباس پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے جس میں ان کا جسم نظر آئے کیونکہ یہ ان کی انڈسٹری کا حصہ ہے۔ مجھے لگتا ہے خواتین وہاں زیادہ غیر مطمئن ہوں گی نہ کہ وہاں جہاں آرٹسٹوں کو ایک مناسب ڈریس کوڈ دیا جارہا ہو۔ مجھے تو فکر اُن انڈسٹریز کی ہے جہاں کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہے جہاں فنکار کچھ بھی پہنتے ہیں اور مجھے یہ خوفناک لگتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں  کہیں نہ کہیں ایک لائن کھینچنی چاہئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved