سعودی عرب:قیام اللیل کی اجازت ویکسین لگوانے والوں کوملے گی

16  جون‬‮  2021

کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کئے گئے ہیں
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام اللیل کے لئے نئے اجازت نامے صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو جاری ہوںگے۔ قیام اللیل میں شرکت کے لئے نمازیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کئے گئے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ہونے والی قیام اللیل کا انتظار سب ہی کو ہے جس میں خصوصی دعائیں اور مناجات کی جاتی ہیں اور امام کعبہ کی پر سوز حسن قرات سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

حرمین شریفین میں مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے موجود سرکاری ملازمین کے لیے بھی کورونا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہے۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کو اپنے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔ قیام اللیل کے لیے عبادت گزاروں کی طرح وہاں کام کرنے واکے ملازمین کو بھی توکلنا ایپ میں اپنی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا ہوگی جن ملازمین کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی انہیں حرم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یادرہے سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 36 نئے کیسز سامنے آئے،کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 307 ہے جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار 946 افراد لقمہ اجل بن گئے،اب تک 89 لاکھ 69 ہزار 167 افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved